“ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی”

“اکتوبر کے بلوں میں صارفین کو 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی کمی کا فائدہ”

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے اگست کے ماہانہ ایف پی اے کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
جبکہ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں