“بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان: نیپرا کی سماعت”

“بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی: ستمبر کی پیداوار کا جائزہ”

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان
اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے لئے معمولی کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70 پیسے کمی کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
درخواست کے مطابق ماہ ستمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 30.75 فیصد رہی اور مقامی کوئلے سے ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار 10.10 فیصد رہی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں درآمدی کوئلے سے 9.20 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
جبکہ درآمدی آر ایل این جی سے 16.33 فیصد،نیوکلئیر سے 12 فیصد سے زائد پیداوار رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں