پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کا عزم اور عالمی تعاون

پاکستان سے پولیو کا خاتمہ: وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم پر بات چیت

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، پولیو گلوبل ہیلتھ چیلنج ہے۔
سدباب کیلئے مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا ہمارا عزم پختہ ہے۔
ماضی میں پولیو متاثرہ بہت سے افراد معاشرے میں کردار ادا نہ کر سکے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کیسز میں کمی کیلئے پیشرفت ہوئی۔
پاکستان کے ہیروز نےانسداد پولیو کے دوران جانوں کا نذرانہ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسدادپولیو ورکرز اصل ہیروز اور مجاہد ہیں جنہیں قوم یاد رکھے گی۔
انسداد پولیو مہم کیلئے سعودی عرب نے بھی خطیر رقم مہیا کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں