صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف آئینی ترامیم پر متحرک

وفاقی حکومت کی آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے سرگرمیاں

آئینی ترامیم کی منظوری‘ صدر مملکت اور وزیراعظم متحرک
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
جس کے دوران آئینی ترامیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف بھی متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات بھی ہوئی ہے جس کے دوران ترامیم سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر پہنچے جہاں ملاقات ہوئی۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی سینیٹرز کو ظہرانہ بھی دیا ۔
جس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
ظہرانے میں بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان بھی موجود تھیں۔
جن کا کہنا تھا کہ ووٹ کے لئے مجھ پر دباؤ ہے، آپ سب کو پتہ ہے۔
اگر مجھے اغوا کیا ہوتا تو میں آج یہاں نہیں ہوتی۔
بیٹے کو بھی اغواء نہیں کیا گیا مگر معاملات ضرور تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں