“پاکستان میں انتشار: وزیردفاع کا الزام بانی پی ٹی آئی پر اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل”
اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہم ایٹمی قوت ہیں۔
اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا،۔
اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا۔
یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا آئینی ترمیم ایک سیاسی مسئلہ ہے،اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
عوام کوآہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے،بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،۔
126دن دھرنے کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کر رہے ہیں۔
، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے ،اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں۔
، اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا افورڈ نہیں کر سکتا۔
،وہ بانی پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کر رہا ہے۔
،اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں