خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت فراہم کیا جائے گا

خیبرپختونخوا جیلوں میں قیدیوں کے لیے خصوصی خوراک کا اعلان

جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت دیا جائے گا
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت جبکہ ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کی ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا۔
جس کے مطابق صبح کے ناشتے میں چائے اور پراٹھے سے قیدیوں کی تواضع کی جائیگی۔
کوئی قیدی چائے پینے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو چائے کی مقدار میں متبادل فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو دال، گوشت، لوبیا ، چنا ، سبزی ، پلاؤ اور حلوہ فراہم کیا جائے گا۔
دوپہر کے کھانے میں پیر اور جمعرات کو دال چنا ، منگل کو دال ماش، بدھ کو سفید چنا دیا جائے گا۔
اسی طرح ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا جبکہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت فراہم کیا جائے گا۔
اسی طرح منگل کو آلو انڈہ یا سبزی اور روٹی، بدھ کو سبزی، جمعرات کو گوشت پلاؤ سے تواضع ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں