محسن نقوی نے ساجد خان کی خون میں لت پت شرٹ مانگ لی: ایک دلچسپ واقعہ

ساجد خان کی شاندار پرفارمنس اور خون میں لت پت شرٹ کی طلب

محسن نقوی نے ساجد خان سے ’ خون میں لت پت شرٹ ‘ مانگ لی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے محسن نقوی نے پاکستان کے مایہ ناز سپنر ساجد خان سے خون میں لت پت شرٹ مانگ لی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ساجد خان بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ان کی شرٹ پر خون کے قطرے بھی گرے تھے۔
جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد خان کی بہترین باولنگ پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی انتہائی خوش ہوئے۔
اور انہوں نے کھلاڑیوں سے میٹنگ کے دوران ساجد خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ساجد خان کو بہترین بولنگ پر سراہا اور ان سے خون میں لت پت شرٹ بھی مانگی۔
محسن نقوی کا ساجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشی دی، آپ کا حق کوئی نہیں مارسکتا۔
، سنا ہے آپکو تین سال میں سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، آپ کو جلد خوش خبری ملے گی ، گھبرانا نہیں۔
یاد رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 21.10 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔
اور ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں