سوشل میڈیا لائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے: چیف جسٹس

اداروں کی ساکھ: سوشل میڈیا لائیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کا تبصرہ

سوشل میڈیا لائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لے لیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کے لیے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
نجی ریسٹورنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مارگلہ ہلز میں نجی ریسٹورنٹ عمارت کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
ہم نے پیشکش کی تھی کہ عمارت کو سرکار استعمال کر لے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمال ہے۔
سول جج، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد روک رہے ہیں۔
کیا سول جج نے حکم امتناع دیکر توہین عدالت کی، اس قسم کے ججز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے جج انعام اللہ نے دعوے پر حکم امتناع جاری کیا۔
دعوے کی کورٹ فیس ہی جمع نہیں ہوئی، دعویٰ کورٹ فیس ادائیگی کے بغیر قابل سماعت نہیں تھا۔
پوری پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بھی یہی ہوتا ہے، وکلاء جج کو دعویٰ پڑھنے نہیں دیتے اور حکم امتناع لے لیتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں