“پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں 556 رنز: کپتان شان مسعود کی شاندار سنچری”
انگلینڈ کےخلاف پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز پر آؤٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 550 رنز بنالیے ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود 151، عبداللہ شفیق 102، سلمان علی آغا 104 رنز بناکر سرفہرست رہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔
قومی ٹیم میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں 556 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے روز سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
اس دوران سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی ساتویں نصف سنچری مکمل کی جب کہ نسیم شاہ 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں