بجلی مہنگی ہونے کا امکان، ڈسکوز نے 8 ارب 72 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی

بجلی مہنگی ہونے کا امکان، صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم ادا کرنی ہوگی

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونےکا امکان
کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ڈسکوز نے صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی ہے۔
جبکہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست پرنیپرا کل سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔
جبکہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپےکی درخواست دی گئی ہے۔
اس وقت گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہورہی ہے۔
جبکہ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1.74 روپے فی یونٹ اداکررہے ہیں۔
، گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہوجائےگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں