آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی”: “اویس لغاری کا دعویٰ

“بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری کا بڑا اعلان”

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اصلاحاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے۔
ہم نے بڑی انقلابی اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چندماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہو گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں بڑی حدتک کمی آئی ہے۔
اوور بلنگ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کب تک کےالیکٹرک کی سبسڈی کا بوجھ اٹھائیں گے۔
باقی ملک سے کےالیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے بڑی شکایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام چل رہا ہے جبکہ 5 آئی پی پیز کو سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں