بچے کے اغوا کے معاملے پر پورا صوبہ بند، حکومت کی خاموشی پر جسٹس مندوخیل کا سخت ردعمل

سپریم کورٹ کا کوئٹہ میں بچے کے اغوا پر نوٹس، حکومت کو فکر نہیں

بچے کے اغوا پر پورا صوبہ بند ہے ، جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا،۔
جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے ایک بچے کے اغوا پر پورا صوبہ بند ہے لیکن حکومت کو فکر نہیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ملک بھر سے لاپتا بچوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
، دوران سماعت آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا بھی نوٹس لے لیا۔
عدالت نے ملک بھر سے لاپتا بچوں کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا اور کوئٹہ سے اغوا ہونے والے بچے کی بازیابی پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ کوئٹہ میں 6 دن سے ایک اغوا شدہ بچہ نہیں ڈھونڈا جا رہا،۔
احتجاج سے پورا کوئٹہ جام ہو چکا لیکن حکومت کو پروا نہیں ہے جب کہ کوئٹہ میں اسکول کے بچوں نے بھی جلوس نکالا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں