“تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کرنے کا فیصلہ، مریم اورنگزیب کا اعلان”

“پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات: نصاب میں اسموگ کو شامل کیا گیا”

تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کر لیا: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے۔
مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔
جس میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کیلکولیشن کے لیے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے ہیں۔
فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے معاونت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار سپر سیڈرز دیے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں