اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں:فضل الرحمان

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ کشمیریوں کو خود لڑنی ہوگی: فضل الرحمان

دہشتگردی کا خاتمہ‘ فوج کو بےشمار اختیارات دیئے: فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوج کو بے شمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی۔
ویکفیلڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی بقاء اسلامی نظام میں ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا گیا ہے۔
2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین ہم سب کا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا، جمہوریت کی بقاء اور اسلامی نظام کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کشمیریوں کو اپنی آزادی کی جنگ خود لڑنا ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں