دھاندلی کو اگرکسی نے مسترد کیا ہے تو جمعیت علماء نے کیا ، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی اور آزادی کے جذبے کے ساتھ چلنا ہے، سر اٹھا کر چلنا ہے، اب فیصلے ایوانوں میں نہیں میدانوں میں ہوں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور، مہمند اور خیبر کے اضلاع کے پارٹی عہدیداروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1977 میں جب بھٹو دور کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو جمعیت علمائے اسلام نے دھاندلی مخالف تحریک کی قیادت کی تھی
انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں اس موضوع پر آواز اٹھا رہی ہیں، لیکن ان کی پوزیشن واضح نہیں، قیادت متحد ہے اور نہ ہی ان کی آواز متحد ہے۔
مولانا نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام تک پہنچیں، انہیں بیدار کریں اور انہیں ملک کے حالات سے آگاہ کر کے میدان میں اتاریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں