“روس کے ساتھ جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنا: یوکرین کا نیا مؤقف”

“یوکرین کے صدر کا بیان: روس کے ساتھ جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنا”

روس کے ساتھ جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں، یوکرین
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے ساتھ جنگ کو اگلے سال سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ولادیمیر زیلینسکی نے ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جنگ جلد ختم کرنے کے بیان کے ایک روز بعد دیا۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے تقریباً 2 سال میں پہلی بار کسی بڑے مغربی رہنما کو کال کی گئی۔
جرمنی کے وائس چانسلر اولاف شولز نے کیف کی جانب سے اعتراض کے باوجود روسی صدرکو کال کی۔
ولادیمیر زیلینسکی نے یوکرین کے ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ ہمارے لیے سب سے ضروری یہ کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کے یہ جنگ اگلے سال تک ختم ہو۔
ہمیں اسے سفارتی طریقے سے ختم کرنا ہوگا اور میرے خیال سے یہ بہت اہم ہے۔
ولادیمیر زیلینسکی نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ روسی کیا چاہتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں