“شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر”

“شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان اجلاس ملتوی”

شہباز شریف کی طبیعت ناساز،اپیکس کمیٹی کا اجلاس موخر
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
تاہم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اجلاس موخر کردیا گیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کرنا تھی۔
اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شئیرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئےاہم فیصلوں کی بھی منظوری کے علاوہ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا ۔
جبکہ انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی غور کیا جانا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں