“مریم نواز کی ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کی حمایت کی درخواست”
ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سونامی سے آگاہی سے متعلق عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی جیسی قدرتی آفات، فطری عوامل ہیں۔
، موسمیاتی تبدیلی سے آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی کلائیمٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہوگی۔
سونامی کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ہمیں بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا اور اپنی حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے ۔
جس میں قدرتی آفات میں انسانی جان و مال کا تحفظ بھی شامل ہے،۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں