وفاقی حکومت کا انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ، سیاسی قیادت کا اٹل اقدام

انسداد فسادات فورس کا قیام: وفاقی حکومت نے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا

وفاقی حکومت کا انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ
احتجاج کی آڑ میں دارالحکومت کا امن تہس نہس کرنے والے نہیں بچیں گے۔
انتشار روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات فورس بنائی جائے گی۔
سیاسی و عسکری قیادت نے بلوائیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اٹل فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس میں شرپسندوں کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی مہم کی منظوری دیدی گئی۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط تر بنایا جائے گا اور افرادی قوت بھی بڑھائی جائے گی ۔
وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی بنادی گئی ۔
انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی ہوگی۔
نیشنل اینٹی روئٹس فورس بھی قائم کی جائے گی جسے عالمی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ساز و سامان سے لیس کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں