پاکستان امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا: تاریخ کا نیا سنگ میل

پاکستان امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار: 12 لاکھ بیلز کی خریداری

پاکستان، امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا
پاکستان تاریخ میں پہلی بار امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
جس کی بنیادی وجہ مقامی فصل کی توقع سے کم پیداوار ہونا اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے معیار متاثر ہونا ہے۔
امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 92 ہزار بیلز (ہر ایک میں 160 کلوگرام) پاکستان بھیجی گئی ہیں ۔
جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ویتنام دوسرے، ترکیہ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے، میکسیکو پانچویں، چین چھٹے اور بھارت امریکی کپاس کا ساتواں سب سے بڑا خریدار ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان نے امریکا، برازیل اور دیگر ممالک سے کپاس کی 30 لاکھ سے 35 لاکھ بیلز کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
توقع ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملیں اس سال اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 55 لاکھ بیلز درآمد کریں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں