پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطلی کا امکان
23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے پر غور
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طور معطل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 23 نومبر سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی۔
اور فائر وال کے ایکٹیو ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جائے گی ۔
جس کے باعث سوشل میڈیا ایپس پر ڈاؤن لوڈنگ ممکن نہیں ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر معطل کی جا سکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں