“پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن اور غیر مسلح ہو گا”
ہمارا احتجاج پُرامن اور غیر مسلح ہو گا: ولید اقبال
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پُرامن اور غیر مسلح ہو گا۔
آئین ہر شہری کو پُرامن اور غیر مسلح احتجاج کا حق دیتا ہے۔
ولید اقبال نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی کے کارکنوں کو وہیں احتجاج کرنے کو کہا گیا ہے۔
اسلام آباد کی طرف مارچ، دھرنا کی توقع کر سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں معاملات پر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ہماری پارٹی میں ایسا کوئی اختلاف نہیں کہ پارٹی تتر بتر ہو گئی ہو۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ کئی عدالتی پیشیوں پر اپنے لیڈر سے ملاقات کی ہے، شاہ محمود قریشی جزوی پر طور ہو سکتا ہے درست ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بند کمروں میں کیسز کی سماعت میں ملاقات مشکل ہوتی ہے، سب سے زیادہ دباؤ اندرونی ہی ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں