گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا بیان: تھانہ کلچر تبدیل اور پولیس کو عوام کا مددگار بنانا ضروری
پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہیے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہیے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی،۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔
،تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہئے، پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مدد گار ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
، سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں