ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو خطرات

امریکی صدر ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو دھمکیاں، بم سے اڑانے کا انتباہ

ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد انتظامیہ کے کئی اراکین کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے ترجمان کیرولین لیویٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج صبح نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی نامزد ارکان اور انتظامی عہدیداروں کو اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے نشانہ بننے والے افراد کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اراکین کو حراساں کیا گیا اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی۔
اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر نامزد کی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی الیس اسٹیفنک کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ واشنگٹن سے گھر واپس جا رہی تھیں جب انہیں دھمکی موصول ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں