ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کی اعلیٰ عہدوں کا انتخاب مکمل کیا، متنوع شخصیات کی شمولیت

ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 رکنی کابینہ کا انتخاب مکمل کیا، غیر روایتی شخصیات شامل

ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 رکنی کابینہ کا انتخاب مکمل کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف تین ہفتوں میں اعلیٰ عہدوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور غیر روایتی عہدے داروں کی ایک صف کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے اندر سرفہرست 15 عہدوں کیلئے اپنے انتخاب کو مکمل کرلیا۔
سابق فٹبالر وزیر ہاؤسنگ اور شہری ترقی، سابق پادری وزیر سابق فوجی امور، نائن الیون حملوں میں اپنے بھائی سمیت 658 ملازمین کو کھونے کے بعد بچ جانے والے وزیر کامرس ہوں گے۔
فاکس نیوز کے دو میزبان وزیر دفاع اور وزیر ٹرانسپورٹیشن ہوں گے۔
کتے کی قاتل اورکووڈ 19 کے دوران ماسک پہننے کا حکم جاری نہ کرنے والی وزیر ہوم لینڈ سیکورٹی ہوں گی۔
سابق ریسلر وزیر تعلیم، امیر ترین ارب پتی سیاستدان وزیر داخلہ ہوں گے۔
ٹرمپ کی’’ میک امریکا گریٹ اگین‘‘ تحریک کے تحت منتخب صدر کے انتخاب میں متنوع نظریات متحد ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں