گورنر پنجاب سلیم حیدر کی مریم نواز کے خلاف مایوسی کا اظہار، ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

گورنر پنجاب نے مریم نواز سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کیا، مسلم لیگ (ن) پر تنقید

مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔
لہٰذا وہ اب کبھی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات نہیں کریں گے۔
گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر میں تاخیر پر بھی تلخی پیدا ہوئی تھی۔
اس بار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ملکہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے وائس چانسلرز کے تقرر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ میرٹ کے معاملات پر مجھے کبھی فون یا مشاورت نہیں کرتی ہیں۔
وفاقی حکومت کی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر پیپلز پارٹی نے حمایت واپس لے لی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گھٹنے ٹیک دے گی‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں