سٹیٹ بینک کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر

سٹیٹ بینک کے ذخائر اور ملکی معیشت کی مضبوطی

سٹیٹ بینک کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 22 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار ڈیٹا کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو دو عشاریہ نو،چارکروڑ ڈالر اضافے سے گیارہ ارب اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بائیس لاکھ ڈالر بڑھکر پندرہ ارب چھیانوے کروڑ ستتر لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس کمی ہوئی ۔
ایک ہفتے میں دوعشاریہ سات، دو کروڑ ڈالر کی کمی سے بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس چار ارب سڑسٹھ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں