پاکستان میں آج رات سے انٹرنیٹ سروس بند، حکومت کا بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج اور دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی

حکومت کا آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور نیکٹا کی جانب سے جاری دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر آج رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق موبائل اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔
تاہم موبائل فون سروس کھلی رہے گی لیکن انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی ۔
موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے ، یہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں