دشمن خیبر پختونخوا کی علیحدگی چاہتا ہے، خواجہ آصف کا اہم بیان
دشمن پختونخوا کی علیحدگی چاہتا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے حملہ آور سرحد عبور کرکے پاکستان (خیبر پختونخوا) میں آکر حملے کر رہے ہیں۔
، طالبان سرحد پار کر رہے ہیں، یہ سب اس سازش کا حصہ ہے جو پاکستان کے دشمنوں نے خواب دیکھ رکھا ہے کہ خیبر پختونخوا کو پاکستان سے الگ کیا جاسکے۔
اس سازش کی سیاسی سہولت کار پی ٹی آئی ہے، یہ صورتحال ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔
پاراچنار میں فرقہ وارانہ خلفشار پیدا کیا جارہا ہے، تاہم صوبائی حکومت مکمل خاموش ہے۔
سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانا اہم ہے۔
قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اب ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کریں۔
ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور ان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کے لیے کوششیں کیں۔
اس پابندی سے پی آئی اے کو بڑا دھچکا لگا تھا اور 70 فیصد بزنس غیر ملکی ایئر لائنز کے پاس چلا گیا تھا، موجودہ حکومت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں