بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی: 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا
حکومت نے 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا
حکومت پاکستان نے 4300 بھکاریوں کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا اور بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات سے متعلق بھی سعودی عرب کو آگاہ کردیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے مافیا کے خلاف اقدامات سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے سعودی نائب وزیر داخلہ کو بتایا کہ سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے تقریباً 4 ہزار 300 بھکاریوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے گئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں