“مریم نواز کا بڑا فیصلہ: ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کے ذریعے مریضوں کے لیے 10 لاکھ روپے”
پنجاب میں ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’چیف منسٹر ڈائیلاسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلاسز کے ہر مریض کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے مختص کردیے۔
مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،۔
اجلاس میں پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کے لیے ساڑھے 8 لاکھ روپے ڈائیلاسز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے مختص کر دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائیلاسز مریضوں کے مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبہ بھر میں ڈائیلاسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں۔
، شرمناک بھی ہے، فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلاسز کا رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں