“پاکستان میں غذائی اشیا کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ، 2.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں”
جولائی تا اکتوبر غذائی اشیا کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران خام غذائی اشیا کی برآمدات 21.73 فیصد بڑھ کر 2.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.94 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 24 میں خام خوراک کی برآمدات گزشتہ سال کے 5.8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اس کے نتیجے میں طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے ملک بھر میں صارفین اشیائے خورونوش کی زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔
خام خوراک کی برآمدات میں مسلسل 15 ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے حالانکہ ملکی تاریخ میں غذائی اشیا غیر معمولی طور پر مہنگی ہوئی ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چینی کی برآمدات ایک ہزار 87 ہزار 247 ٹن تک پہنچ گئیں، ۔
جو گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 33 ہزار 101 ٹن تھی، جس میں 413.46 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
ملز مالکان نے بنیادی طور پر افغانستان کو چینی برآمد کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں