“پاکستانی ایئر لائنز کے یورپ سفر پر پابندی کا خاتمہ: پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو فائدہ”
پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز کے براہ راست یورپ سفر پر پابندی ختم
پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز کےبراہ راست یورپ سفرپرپابندی ختم کر دی گئی ہے۔
یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر سے براہ راست یورپی سفر سے پابندی اُٹھالی۔
سیفٹی ایجنسی نے یورپی پروازوں کے لیے پابندی اُٹھائی ہے۔
یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) نے پاکستان کی پروازوں پر پابندی جون 2020 میں لگائی تھی۔
جب پاکستان میں جعلی پائلٹ لائسنس کے مسئلے کا دعوی کیا گیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے قومی اسمبلی میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان میں 860 میں سے 262 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ ہیں۔
یا وہ جعلی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے )اور دیگر پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کو یورپ میں معطل کر دیا تھا۔
یہ پابندی اس وقت تک نافذ رہی ہے جب تک پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے اپنی اصلاحات مکمل نہیں کیں۔
یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) کو یہ یقین دہانی نہ کروا دی کہ پاکستانی ایوی ایشن سیکٹر بین الاقوامی سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں