“شہباز شریف کا بیان: تحریک انصاف کا ایجنڈا تخریب انصاف ہے”
تحریک انصاف نہیں یہ تخریب انصاف ہے : شہبازشریف
وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ پارا چنارمیں قتل عام مذموم سازش ہے۔
پاراچنارکی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، یہ تحریک انصاف نہیں تخریب انصاف ہے۔
بانی سر سے پاوں تک جھوٹ بولنے والا شخص ہے، جتھہ کے پی سے وسائل کو لیکرآیاتھا، ۔
ہرلحاظ سےوہ لیس ہوکرآئے، انہوں نے اسلام آباد میں تباہی کی ،گولیاں چلائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امن عامہ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25ستمبرکوآئی ایم ایف پروگرام ہوا،۔
ہمارےلیےگھمبیرحالات تھے، آہستہ آہستہ حالات ٹھیک ہورہےہیں۔
معیشت میں استحکام آرہاہے، اسٹاک 1لاکھ پوائنٹس کراس کرگیا۔
، اگردشمن اس کوتباہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر کیا اجازت دیناچاہیے۔
ہمیں چاہیے ایسے ہاتھ توڑ دیں، پختہ سوچ اور عمل کے ساتھ ہم نےآگے بڑھنا ہے۔
کے پی حکومت کی آئے روز سازشیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کو احساس نہیں پالیسی ریٹ 22 سے 15 فیصد پرآ گیا ہے۔
ان کا ایجنڈا ہے ہر چیز برباد کر دی، یہ سیاسی جماعت نہیں ،فتنہ ہے۔
تخریب کاری کا ایک گروہ ہے، ان سب کے خلاف ایف آئی آرز کاٹی جائیں پراسیکیوشن ہو، وطن کے ساتھ یہ ایک دشمنی ہے۔
، اگران کاچہرہ نہیں دکھائیں گے تو تاریخ ہمیں بری طرح یاد رکھی گی۔
، پٹھان بہت بہادر اور وفادار ہیں، کیا پاکستان کو ہم نے جتھہ کے حوالے کرنا ہے یا سنوارناہے؟
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں