تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم: نئی تجویز اور اقدامات

حکومت تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹیکس قانون میں ترمیم کر رہی ہے

تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم
حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون میں ترمیم کرنے جارہی ہے۔
جس کے ذریعے تمام درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنی مصنوعات رجسٹرڈ صارفین کو فروخت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس کے باقاعدہ نظام میں لایا جا سکے۔ مجوزہ ترامیم کا تعلق ’اپنے صارف کو جانیں‘ (کے وائی سی) ڈیجیٹل انوائس سسٹم سے ہے۔
، جو تاجروں کو باقاعدہ ٹیکس دہندگان کے طور پر رجسٹر کرنے یا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی تاجر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایک سینئر ٹیکس عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کر کے وزیر اعظم کے دفتر کو بھیج دیا ہے۔
‘ کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈیننس کو نافذ کرنے کے لیے ایوان صدر کو بھیجا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں