کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ کا غلط استعمال، درآمد کنندگان کے خلاف مقدمہ

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے آزاد کشمیر کے لیے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف 6 مقدمات درج کر لیے۔
چند روز قبل کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی کے ایک گودام سے 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن کالی پتی برآمد کی تھی۔
آزاد کشمیر کے نام پر خریدی گئی اس کالی پتی کے لیے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کیا گیا۔
کسٹمز انٹیلی جنس کی رپورٹ پر آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس میں سابقہ ​​درآمدات میں 255 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی اطلاع دی گئی۔
رپورٹ کی روشنی میں کسٹم انٹیلی جنس نے ٹیکس اور چوری کی بنیاد پر مقدمات درج کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کا ایک اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن سے 255 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں