“جو بائیڈن کا بیان: امریکی عوام کے فیصلے کی مکمل قبولیت”
ہم امریکی عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدارتی انتخابات میں کمالا ہیرس کی شکست کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔
اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 20 جنوری 2025 کو امریکہ میں اقتدار کی پُرامن منتقلی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کمالا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی، امریکی قوم نے جو انتخاب کیا ہم قبول کرتے ہیں۔
جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی الیکٹورل سسٹم شفاف ہے،عوامی فیصلہ قبول ہے۔
امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ملک کی ترقی کیلئےکام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخی صدارت کی، امریکہ کی مضبوط معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں