“کمالا ہیرس کا وعدہ: ایران کو جوہری ہتھیار نہیں ملیں گے”
بطور صدر کبھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گی، کمالا ہیرس
امریکا کی نائب صدر اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی صدارت امیدوار کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ کبھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔
وائٹ ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہودیوں کے سال نو کے موقع پر امریکی یہودیوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کمالا ہیرس نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔
وہ امریکا کی صدر منتخب ہونے کے بعد ایران اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے امریکا کی افواج اور اسکے مفادات کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گی۔
اور وہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
نائب امریکی صدر نے مزید کہاکہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ یہودیوں کے لیے ایک محفوظ، جمہوری وطن کا وجود یہودیوں اور ہم سب کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔
چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں۔
انہوں نے کہاکہ وہ کبھی 7اکتوبر کا دن نہیں بھول سکتیں اور نہ دنیا کو یہ دن بھولنا چاہیے۔
ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا کہ یہ دن کبھی دوبارہ نہ آئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں