آئینی بینچز کی تشکیل پر غور: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت تشکیل نو کے بعد جوڈیشل کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہوگا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 آئینی ترمیم کے تحت تشکیل نو کے بعد جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس پانچ نومبر کو طلب کر لیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدرات کریں گے۔
منگل کو ہونے والے اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی ہے۔
ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے ہیں۔
سپیکرقومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے عمرایوب اور شیخ آفتاب کو جبکہ سینیٹ سے فاروق نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا ہے۔
سپیکر نے خاتون نشست پر روشن خورشید بھروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں