“حکومت اور پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے: بلاول بھٹو کی کمیٹی تشکیل”
حکومت اور پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے
حکومت اور پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی پی حکومت سے نالاں ہو گئی، جبکہ حکومت پی پی کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
پی پی کی جانب سے معاملات کئی بار اٹھانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
جبکہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرے گی۔
کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے علاہ مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور حیدر گیلانی شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں