انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت پر چڑھائی

پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومت پر شدید تنقید کی

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت پر چڑھائی
انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کر دی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا۔
، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کی صورتحال انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
، ملک میں انٹرنیٹ بند ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کا بل لے کر آ رہے ہیں۔
سوال کچھ پوچھتے ہیں اور جواب کچھ دیا جاتا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ۔
لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں،۔
جو سوشل میڈیا غلط استعمال نہیں کرتے ان کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں