انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: سی ٹی ڈی نے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 16 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،16 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 16 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
کارروائی لاہور ،بہاولپور ،منڈی بہاؤدین ،میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان ،چنیوٹ ،وہاڑی میں کی گئی۔
لاہور سے فتنہ الخوارج کا 1 خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔
سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈی بم 1،ڈیٹونیٹر 3،حفاظتی فیوز تار 12فٹ ، پمفلیٹ نقدی اور برآمدہوئے۔
دہشت گردوں کی شناخت طفیل ،صدیق ،شبیر الحق ،محمد ابراہیم ، عبدالرشید ،عمر ،صدام حسین ،وقار مرتضی ،عدنان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں