سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں: مزید 60 افراد کی سزا
سانحہ 9مئی، مزید 60مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ9مئی میں ملوث مزید60مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دیں۔
،فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں ۔
اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے ،۔
تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔
جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔
قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں