“فیک نیوز کی روک تھام کے لیے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ”

“وفاقی حکومت کا فیک نیوز کی روک تھام کے لیے پیکا قانون میں ترمیم کا اعلان”

فیک نیوز‘ کی روک تھام ‘پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی روک تھام کے لیے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ابتدائی ڈرافٹ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
ملکی اداروں اور کسی بھی فرد کے خلاف غلط خبر پھیلانے والے کو 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی مسودے کے مطابق فیک نیوز اور اس پر سزا کا تعین ٹربیونل کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے تحت حکومت کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے اور ختم کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ قانون سوشل میڈیا کے لیے ہوگا۔
لیکن مین اسٹریم ٹی وی چینلز پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں