“وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ”

“پیپلزپارٹی کا احتجاج: وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر واک آؤٹ”

وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ
قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر پیپلزپارٹی نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔
وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر پیپلزپارٹی نے ایوان میں احتجاج اور پھر واک آؤٹ کرگئے۔
پیپلزپارٹی کے ساتھ لیگی رکن حنیف عباسی نے بھی واک آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایوان کی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا ۔
جس میں انہوں نے وزرا کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں