پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: مدارس رجسٹریشن بل اور دیگر بلز زیر غور
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے۔
مدارس رجسٹریشن بل سمیت آٹھ مسودہ قانون زیرغور آئیں گے۔
ذرائع کےمطابق 16دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اہم بلز پر غور کیلئے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائیٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے ۔
یہ بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔
ایک ایوان کے بعد مقررہ وقت میں دوسرے ایوان سے منظور نہ ہونے والے بل بھی زیرغور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوان صدر سے بعض بل سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے۔
وزارت قانون کی طرف سے سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی۔
،نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں