پیپلزپارٹی تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی، بلاول بھٹو کی قیادت میں رابطے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی حامی بھر لی، قومی مسائل پر اتفاق رائے کا ارادہ

پیپلزپارٹی تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی
مرکز میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان پاکستان پیپلزپارٹی نے سیکیورٹی، ڈیجیٹل اکانومی اور زراعت سمیت اہم قومی معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ پیر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا ۔
جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں رہیں ۔
تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کن معاملات پر سیاسی اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔
یہ ہدایت اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادھورے وعدوں کے حوالے سے قائم کردہ رابطہ کمیٹی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں