پی آئی اے کے فلیٹ میں 34 میں سے 17 طیارے گراؤنڈ، انجینئرنگ کی غفلت کا انکشاف

پی آئی اے کے 17 طیارے گراؤنڈ، کروڑوں ڈالر کا نقصان

پی آئی اے فلیٹ میں شامل 34 میں سے 17 طیارے گراؤنڈ
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ انجینئرنگ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے سبب 34 کے فلیٹ میں سے 17 طیارے گراؤنڈ ہوگئے۔
بوئنگ 777 کے 12 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں، ایئر بس 320 ساختہ 17 طیاروں میں سے 7 گراؤنڈ ہیں،۔
جب کہ 5 اے ٹی آر طیاروں میں سے 3 ناکارہ ہوگئے۔
، جب کہ صرف اے ٹی آر 2 طیارے فلائٹ آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گراؤنڈ ہونے والے طیاروں میں زیادہ تر طیارے انجن، لینڈنگ گیئر سمیت دیگر پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کیے گئے ہیں۔
، اس وجہ سے پی آئی اے کو کروڑوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں