وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجی ایئر لائن ایئر سیل کو بین الاقوامی روٹس پر چلانے کی منظوری

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجی ایئر لائن ایئر سیل کو بین الاقوامی روٹس پر چلانے کی منظوری دے دی گئی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایئرسیل کو بین الاقوامی روٹس پر چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ کی جانب سے قومی ایوی ایشن پالیسی 2023 اور فضائی خدمات کے معاہدے کے تحت منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں