خیبرپختونخوا میں امن و امان پر پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، عطا تارڑ ک

خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی کی ناکامی: عطا تارڑ کا بیان

باتوں اور لشکر کشی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، عطاتارڑ
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا(کے پی) میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔
، جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟
اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے پی ٹی آئی کی دوستی تھی تو ٹھیک ہے مگر پھر اس دوستی کا سدِباب بھی تو کرتے۔
انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔
جس وقت ضلع کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟
آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں